پاکستان کا افغانستان میں پھنسے صحافیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان

  پاکستان کا افغانستان میں پھنسے صحافیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان نے افغانستان کی تبدیل ہوتی صورتحال کے پیش نظر افغانستان میں پھنسے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان کردیا۔وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ وہ بین الاقوامی صحافی اور میڈیا کارکنان جو پاکستان کے راستے افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں تو ان سے اپیل ہے کہ وہ ویزے کیلئے درخواست دیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ درخواست دینے والے بین الاقوامی صحافیوں اور کارکنان کو ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کرے گی۔وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے ویزا نرمی کااعلان افغانستان میں کام کرنیوالے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جارہا ہے۔

ویزا پالیسی

مزید :

صفحہ اول -