یوم آزادی:وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ کی مزار قائد پر حاضری

یوم آزادی:وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ کی مزار قائد پر حاضری
یوم آزادی:وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ کی مزار قائد پر حاضری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی اور مزار پر پرچم کشائی کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزارپر پہنچنے پرچیف سیکریٹری، آئی جی اور دیگر نے ان کا استقبال کیا ۔وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر چاک و چوبند دستے کے ساتھ فلیگ پوسٹ تک گئےجہاں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

 وزیراعلیٰ سندھ اور گورنرسندھ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا بھی کی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -