75ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ، پاکستان کے کس مقام کی تصویر لگائی؟ جواب آپ کے تمام انداز ے غلط ثابت کر دے گا 

75ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ، پاکستان کے کس مقام ...
75ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ، پاکستان کے کس مقام کی تصویر لگائی؟ جواب آپ کے تمام انداز ے غلط ثابت کر دے گا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ہے۔
پاکستان کی 74 ویں سالگرہ اور 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنے ہوم پیج کی تصویر ڈوڈل میں بہاولپور کے قریب ”قلعہ دراوڑ“ کی تصویر چسپاں کردی۔قلعہ دراوڑ ایک مغلیہ طرز کا شاہکار ہے جو ناصرف سیاحوں کے ایک پرکشش مقام ہے بلکہ اپنے اندر کئی طرح کے تاریخی حقائق بھی رکھتا ہے۔واضح رہے اس سے قبل بھی گوگل مختلف مواقع پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے۔