موٹروے پولیس ایم تھری پر جشن آزادی کی خصوصی تقریبات کا انعقاد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹروے پولیس ایم تھری پر جشن آزادی کی خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی موٹر وے پولیس سید حشمت کمال کا کہناتھا کہ جشن آزادی منانے کا مقصد نئی نسل میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرنا ہے۔ سی پی او ہیڈ کوارٹر رانا جاوید کی نگرانی میں روڈ سیفٹی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ موٹروے پولیس نے دن کا آغاز تلاوت قرآن پاک ، ملک وقوم کی ترقی اور کشمیر کی آزادی کی دعا سے کیا، موٹروے پر جھنڈا لہرانے اور کیک کاٹنے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ، سی پی او یاسر بٹ اور خرم باجوہ کی قیادت میں موٹر وے پر فلیگ مارچ کا انعقاد بھی کیا گیا۔
یوم آزادی کے موقع پر پٹرولنگ گاڑیوں کو قومی پرچم اور جھنڈیوں سے مزین کیا گیا،موٹروے پر خصوصی کیمپ ، بینرز کے ساتھ روڈ سیفٹی آ گہائی مہم بھی چلائی گئی۔ سی پی او سمیرا فراز نے بچوں کے چہروں پر پینٹنگ سے قومی جھنڈے بھی بنائے گئے۔ یوم آزادی پر خصوصی شجرکاری مہم بھی جارہی ہے ۔