پاکستانی فیملی کے فلیٹ میں آتشزدگی لیکن پھر بارسلونا پولیس کے اہلکاروں نے کیا کیا؟ دل جیت لیے 

پاکستانی فیملی کے فلیٹ میں آتشزدگی لیکن پھر بارسلونا پولیس کے اہلکاروں نے ...
پاکستانی فیملی کے فلیٹ میں آتشزدگی لیکن پھر بارسلونا پولیس کے اہلکاروں نے کیا کیا؟ دل جیت لیے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا  (ارشد نذیر ساحل ) بارسلونا سینٹر  میں پولیس گواردیا اربانا کے تین اہلکاروں نے کائیے روبادور میں واقع ایک فلیٹ میں آتشزدگی کے واقعے میں  بہادری کا مظاہرہ کرتے ایک پاکستانی فیملی کے پانچ اراکین کوبچالیا،فلیٹ میں آگ بہت خوفناک تھی اور وہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا مگر پولیس اہلکاروں نے جان جوکھوں میں ڈال کر پاکستانی فیملی کو بچالیا.

گھر میں آگ لگنے کی وجہ سائیکل رکشہ کی بیٹری بیان کی جاتی ہے جو گھر ہی میں چارج کی جارہی تھی،جن افراد کو بچایا گیا ہے ان میں چار بالغ افراد تھے جن کی عمریں 26 سے 50 سال کے درمیان ہیں، بچ جانیوالوں میں ایک 15 سالہ لڑکی بھی شامل  تھی۔

 یادرہے کہ ایک سال قبل بارسیلونیتا کے ایک مکان میں بھی تین پاکستانی نوجوان جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے ۔