بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آسٹریا میں  پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا بلیک ڈے، تیاریاں مکمل 

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آسٹریا میں  پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا ...

  

ویانا(اکرم باجوہ) ہرسال 15 اگست بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجتی کے طور پر پاکستانی کمیونٹی بلیک ڈے مناتی ہے ،  اسی سلسلہ میں   اتوار کو سہہ پہر پانچ بجے   پاک فرینڈز آسٹریا کی جانب سے آسٹریا کے دارالحکومت  میں بھارتی سفارت خانہ کے سامنے کارپلاٹس کے مقام پر ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس میں کشمیری اور پاکسانی کمیونٹی حصہ لے گی ۔ 

 پاک فرینڈ آسٹریا نے کہا ہے کہ   اپنی شہ رگ کے دفاع اور لاکھوں قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے سب  بہن بھائیوں اور بچوں سے شرکت کی پرزور اپیل کی جاتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -