فیاض چوہان نے حکومت کا ترجمان بنتے ہی پہلے سےکام کرنے والے تمام ترجمان فارغ کردیے

فیاض چوہان نے حکومت کا ترجمان بنتے ہی پہلے سےکام کرنے والے تمام ترجمان فارغ ...
فیاض چوہان نے حکومت کا ترجمان بنتے ہی پہلے سےکام کرنے والے تمام ترجمان فارغ کردیے
سورس: Twitter/@Fayazchohanpti

  

لاہور (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کو ایک بار پھر حکومت پنجاب کے ترجمان کی اضافی ذمہ داری دے دی گئی،  حکومت پنجاب کے پہلے سےکام کرنے والےتمام ترجمان فارغ کردیے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے 30 سے زائد رہنماؤں کو ترجمان حکومت پنجاب مقرر کیا گیا تھا اور ترجمانوں میں ارکان اسمبلی اورصوبائی وزرا بھی شامل تھے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھاکہ پرنٹ، الیکٹرونک اورسوشل میڈیا ترجمانوں سے متعلق گزشتہ تمام احکامات منسوخ کردیے ہیں اور اب سےکوئی بھی ترجمان پنجاب حکومت کا ٹائٹل استعمال نہیں کرے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -