صدر مملکت سے اولمپکس میں حصہ لینے والے پاکستانی ایتھلیٹس کی ملاقات

صدر مملکت سے اولمپکس میں حصہ لینے والے پاکستانی ایتھلیٹس کی ملاقات
صدر مملکت سے اولمپکس میں حصہ لینے والے پاکستانی ایتھلیٹس کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے پاکستانی ایتھلیٹس نے ملاقات کی ہے۔ عارف علوی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر ایتھلیٹس کی کارکردگی کو سراہا ۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق صدر عارف علوی سے نیز اباز ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ملاقات کی جبکہ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی روابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی شرکت کی۔
 ا س موقع پرصدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے اورامید ہے کہ ایتھلیٹس مستقبل میں اس سے بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔
عارف علوی نے حوصلہ افزائی کے لئے دونوں ایتھلیٹس میں انعامی چیکس بھی تقسیم کئے۔