بیوی نے مرے ہوئے شوہر کی مورتی بنا کر اس کی پوجا کرنا شروع کردی ، ویڈیو وائرل

بیوی نے مرے ہوئے شوہر کی مورتی بنا کر اس کی پوجا کرنا شروع کردی ، ویڈیو وائرل
بیوی نے مرے ہوئے شوہر کی مورتی بنا کر اس کی پوجا کرنا شروع کردی ، ویڈیو وائرل
سورس: Screengrab

  

دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں بیوی نے مرے ہوئے شوہر کی مورتی بنا کر اس کی پوجا کرنا شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں پدماوتی نامی خاتون نے اپنے شوہر کے نام سے ایک چھوٹا سے مندر بنا کر اس میں شوہر کی مورتی رکھ دی ہے اور روزانہ اس کی پوجا کرتی ہیں۔پدماوتی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر 2017ء میں ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے، کچھ روز قبل میرے خواب میں آئے اور مجھ سے کہا کہ میری مورتی بنا کر اس کی پوجا کیا کرو۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے روز پوجا کے خاص انتظامات کرتی ہوں، ان دونوں مفت کھانا بھی بانٹتی ہوں، علاقہ مکین بھی مورتی کی پوجا کرتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ مورتی کی پوجا کرنے سے ان کے کئی مشکل کام آسان ہو جاتے ہیں۔خاتون کی پوجا کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے جس پر لوگوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاگل پن قرار دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -