تیسری بیوی کیخلاف عمر شریف کا کیس، عدالت نے عبوری حکم نامے میں توسیع کردی

تیسری بیوی کیخلاف عمر شریف کا کیس، عدالت نے عبوری حکم نامے میں توسیع کردی
تیسری بیوی کیخلاف عمر شریف کا کیس، عدالت نے عبوری حکم نامے میں توسیع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے جائیداد تیسری بیوی کو منتقلی کیخلاف عمر شریف کی درخواست پر عبوری حکم نامے میں توسیع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو جائیداد تیسری بیوی کو منتقلی کے خلاف معروف لیجنڈ اداکار عمر شریف کی درخواست پر سماعت شروع  ہوئی  لیکن فریقین وکلا کی عدم حاضری پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے عبوری حکم نامے میں توسیع کے احکامات جاری کردیے۔
خیال رہے کہ اداکار عمر شریف نے تیسری بیوی کی گفٹ ڈیڈ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ عدالت نے تیسری اہلیہ زرین غزل کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روک دیا تھا۔درخواست گزار عمر شریف نے مؤقف اپنایا تھا کہ 2016 میں بینک سے قرضہ لے کر عسکری فور میں اپارٹمنٹ خریدا، میں شدید علیل ہوں اور بھولنے کی بیماری ہے، علالت کے دوران تیسری بیوی نے دسمبر 2020 میں خوفزدہ کر کے اپارٹمنٹ اپنے نام کرلیا، خدشہ ہے 11 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ زرین غزل فروخت کرنا چاہتی ہیں لہٰذا عدالت گفٹ ڈیڈ کو کالعدم قرار دے۔

مزید :

تفریح -