جنوبی کوریا کی خاتون نیوی اہلکار کی جنسی زیادتی پر خودکشی ، صدر مملکت نے حکم دیدیا

جنوبی کوریا کی خاتون نیوی اہلکار کی جنسی زیادتی پر خودکشی ، صدر مملکت نے حکم ...
جنوبی کوریا کی خاتون نیوی اہلکار کی جنسی زیادتی پر خودکشی ، صدر مملکت نے حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیئول (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی ایک اور خاتون فوجی اہلکار نے جنسی زیادتی پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جس پر صدر مون جے ان نے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی بحری فوج کی ایک خاتون اہلکار نے خوکشی کرلی۔ خاتون اہلکار کی لاش ان کے کمرے سے ملی۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ کس طرح اپنے جذبات کا اظہار کروں۔ واقعے کی تحقیقات کے بعد ذمہ دار کو سخت سزا دی جائے گی۔جنوبی کوریا کی وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون نیوی اہلکار کو مئی میں ان کے سپروائزر نے ایک ریسٹورینٹ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون اہلکار نے اپنے ایک افسر کو واقعے سے آگاہ کیا تھا تاہم تحریری طور پر شکایت گزشتہ ہفتے درج کرائی تھی اور آج ان کی لاش کمرے سے ملی ہے۔

یاد رہے کہ جون میں ہی جنوبی کوریا فضائیہ کی ایک خاتون اہلکار نے بھی اپنے سپروائزر کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے پر خودکشی کرلی تھی جس پر فضائیہ چیف کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔