پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع،تجاویز وزارت خزانہ کو موصول

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع،تجاویز وزارت خزانہ کو موصول
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع،تجاویز وزارت خزانہ کو موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزار ت خزانہ کو پٹرولیم ڈویژ ن کی جانب سے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے بھیجی جانے والی تجاویز موصول ہوگئیں۔
نجی ٹی و ی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دوروپے50پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پٹرول کے نرخوں میں 50پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کے نرخوں میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کے نرخ بھی ایک روپے فی لٹر بڑھانے کی تجویز د ی گئی ہے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی جبکہ لیوی میں ردو بدل نرخوں میں مزید تبدیلی کا باعث ہو سکتا ہے۔حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کرے گی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں عملدرآمد 16اگست سے ہوگا۔

مزید :

قومی -بزنس -