صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے سلک بینک میں موجود کتنے فیصد شیئر خریدنے کی پیشکش کر دی ؟ بڑا دعویٰ

صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے سلک بینک میں موجود کتنے ...
صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے سلک بینک میں موجود کتنے فیصد شیئر خریدنے کی پیشکش کر دی ؟ بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے شوکت ترین اور ان کے اہل خانہ کے ہچکولے کھاتا مصیبت زدہ ’ سلک بینک ‘ میں حصص خریدنے کی پیشکش کر دی ہے ۔
مقامی انگیریز ی اخبار ” ایکسپریس ٹریبون“ کی رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ سٹیٹ بینک کی منظوری سے مشروط ہو گا جیسا کہ عبدالعلیم خان کے خلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ علیم خان نے ترین فیملی کے سلک بینک لیمٹیڈ میں 26 فیصد شیئر کو خریدنے کی پیشکش کی ہے ۔ترین فیملی سلک بینک میں بڑے شیئر ہولڈر ہیں اور وہ اپنے تمام حصص کو ” سنتھوس کیپٹل “ کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں ۔
اس حوالے سے شوکت ترین کا کہناتھا کہ میں عوامی زندگی میں اپنی توجہ مرکوز کرنے کیلئے بینک میں اپنے حصص فروخت کرنا چاہتاہوں ۔تاہم وزیر خزانہ نے عبدالعلیم خان کی جانب سے کی جانے والی پیشکش پر کوئی رد عمل نہیں دیا ، نہ تو انہوں نے تردید کی اور نہ ہی تصدیق کی ہے ۔
ذرائع کا کہناتھا کہ دیگر دو بینکس بھی ترین فیملی کے سلک بینک میں حصص کو خریدنے کی دلچسپی رکھتے ہیں ، بہر حال ڈیل کے حتمی انجام تک نہ پہنچ پانے کے پیچھے بینک کی بیلنس شیٹ میں موجود اربوں روپے کے خلاءکو وجہ قرار دیا جارہاہے لیکن شوکت ترین کے قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ اس خلاءکو کافی حد تک پور ا کر لیا گیاہے ۔
ذرائع کا کہناتھا کہ شوکت ترین کو علیم خان کی جانب سے پیشکش کچھ دن قبل کی گئی ہے ، اس ڈیل کو عملی جامہ پہنانا اس بات پر منحصر ہو گا کہ سٹیٹ بینک علیم خان کو مناسب سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے یا نہیں ۔

مزید :

قومی -