پاکستان نے بھارت کا داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کا بیان مسترد کر دیا

 پاکستان نے بھارت کا داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کا بیان مسترد کر دیا
 پاکستان نے بھارت کا داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کا بیان مسترد کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کا داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کا بیان مسترد کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیا ن میں کہا کہ بھارت دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور معاونت ومدد سمیت دہشت گردی کی سرپرستی اورسرمایہ کی فراہمی میں بھی ملوث ہے، گزشتہ برس عالمی برادری کوٹھوس شواہد پر مبنی دستاویزات فراہم کرچکے ہیں اور پاکستان متعدد مرتبہ ناقابل تردید شواہد سامنے لاچکا ہے۔لاہورحملے میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت بھی پیش کیے، بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ناقابل تردید چہرہ کمانڈرکلبھوشن ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ لفاظی،ابہام اورایک نئے جھوٹ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتاہے ، بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔

ترجمان نے مزیدکہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کو پالیسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بند کرے، پاکستان بھارتی فتنہ انگیزیوں کوبے نقاب اور ان کی مخالفت کرتا رہے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -