ملتان، جامعہ زکریا کے ہاسٹل پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک طالبعلم جاں بحق ،3 زخمی

 ملتان، جامعہ زکریا کے ہاسٹل پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک طالبعلم جاں بحق ...
 ملتان، جامعہ زکریا کے ہاسٹل پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک طالبعلم جاں بحق ،3 زخمی

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جامعہ زکریا ملتان کے ہاسٹل کی کنٹین پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کنٹرول کرلئے۔ 

نجی ٹی وی چینل روہی نیوز کے مطابق قتل ہونے والے طالب علم کی شناخت کلیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے طالب علموں کی شناخت عبدالقدیر اور شرجیل احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے  زخمی ہونے والےطالب علموں  کو  طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر د یا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شرو ع کردی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -