ٹک ٹاک پر ایک کمنٹ نے لڑکا لڑکی کی زندگی بدل دی

ٹک ٹاک پر ایک کمنٹ نے لڑکا لڑکی کی زندگی بدل دی
ٹک ٹاک پر ایک کمنٹ نے لڑکا لڑکی کی زندگی بدل دی
سورس: Tiktok/@tay.bier

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاکرلڑکے لڑکیاں جس قدر ایک دوسرے کے ساتھ شادی کر رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ ٹک ٹاک شاید کوئی ’میچ میکنگ‘ ایپلی کیشن ہے۔ پاکستان میں ہی کتنے ٹک ٹاکرز جوڑے ہیں جو اب میاں بیوی بن چکے ہیں۔ تاہم اس امریکی جوڑے کی کہانی کچھ زیادہ ہی متاثر کن ہے کہ جنہیں ٹک ٹاک پر کمنٹس سیکشن نے ملا دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 26سالہ نوجوان میٹ بینن کا تعلق امریکی ریاست ٹیکساس سے ہے جبکہ اس کی 25سالہ گرل فرینڈ ٹیلر بیئر اس سے 680میل کے فاصلے پر نیبراسکا میں رہتی تھی۔

میٹ کی ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو ٹیلر کی نظروں سے گزری اور اس نے اس ویڈیو پر کمنٹ کر دیا۔ اس کمنٹ کے ذریعے میٹ اور ٹیلر میں گفتگو شروع ہوئی جوجلد محبت میں بدل گئی اور میٹ طویل سفر کرکے ٹیلر سے ملنے نیبراسکا پہنچ گیا۔ ٹیلر نے بتایا ہے کہ کمنٹس سیکشن سے گفتگو شروع ہونے کے بعد ہم نے چند ہفتے فیس ٹائم اور دیگر ایپلی کیشنز کے ذریعے گفتگو کی۔ پھر ایک وقت آیا جب ہم دونوں کو احساس ہوا کہ ہم ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے، چنانچہ میٹ نے ہوائی جہاز کا ٹکٹ خریدا اور میرے پاس نیبراسکا چلا آیا۔اب ہمیں اکٹھے رہتے ہوئے ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور ہم شادی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -