جنسی کھلونوں سے آدمی پر تشدد کرنے والی خاتون کو سزا سنا دی گئی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں آدمی پر جنسی حملہ کرنے والی خاتون کو سزا سنا دی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی شہر برسٹل کی رہائشی 41سالہ نتالی لاری نامی اس خاتون نے متاثرہ شخص کو اپنے اپارٹمنٹ میں بہانے سے بلا کر اس پر جنسی حملہ کیا۔ وہ اس کے سامنے برہنہ ہو گئی اور اس پر جنسی کھلونے سے جسمانی تشدد کرتی رہی۔ نتالی نے متاثرہ شخص کو دھمکی دی کہ اگر وہ اس کی بات نہیں مانے گا تو وہ اس پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرکے گرفتار کروا دے گی۔
پولیس کے مطابق خاتون نے آدمی کو 40منٹ تک محبوس رکھا اور اس پر جنسی و جسمانی تشدد کرتی رہی۔ اس نے حملے کے دوران آدمی کے چہرے اور جسم پر ناخنوں سے خراشیں بھی ڈال دیں۔ آدمی کے رپورٹ درج کرانے پر پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا اور اسے برسٹل کراﺅن کوٹ میں پیش کر دیا گیا جہاں سے اب اسے 16ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ عدالت کی طرف سے اس کی سزا 2سال کے لیے معطل رکھی گئی ہے۔