50سال قبل نابینا ہونے والے شخص کا سر پول سے ٹکرا نے کے بعد اس کی بینائی واپس آگئی

 50سال قبل نابینا ہونے والے شخص کا سر پول سے ٹکرا نے کے بعد اس کی بینائی واپس ...
 50سال قبل نابینا ہونے والے شخص کا سر پول سے ٹکرا نے کے بعد اس کی بینائی واپس آگئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں آتشبازی کی وجہ سے 50سال قبل نابینا ہونے والے شخص کی بینائی معجزانہ طور پر واپس آ گئی۔ دی مرر کے مطابق اس 62سالہ شخص کا نام کرسٹوفر پوپ ہے جو برطانوی علاقے مرسیسائیڈ کے شہر میگ ہل کا رہائشی ہے۔ وہ 11سال کا تھا جب آتشبازی کے ایک مظاہرے کے دوران حادثہ پیش آگیا اور وہ دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو گیا۔ اس کا طویل علاج کرایا گیا لیکن اس کی بینائی واپس نہ آئی۔

اس کے بعد کرسٹوفرنے تمام عمر ایک نابینا شخص کے طور پر گزاری لیکن گزشتہ دنوں اس کی بینائی حیران کن طریقے سے واپس آ گئی۔ جس طرح ایک حادثے کی صورت میں اس کی بینائی ختم ہوئی تھی اسی طرح اسے اپنے گھر کے گارڈن میں ایک حادثہ پیش آیا۔ اس کا سر باغیچے میں لگے ایک لوہے کے پول کے ساتھ بری طرح ٹکرایا۔ اس کے چند گھنٹے بعد اسے محسوس ہو ا کہ وہ کچھ روشنی دیکھ سکتا ہے۔ تاہم کرسٹوفر کا کہنا ہے کہ ”میں نے سمجھا کہ یہ میرا وہم ہے، میں دیکھ ہی نہیں سکتا تو یہ روشنی کیسی۔ جب اگلے دن مجھے کچھ مزید روشنی نظر آنے لگی تو میں مقامی آپٹیشن کے پاس چلا گیا اور اس نے میری آنکھوں کا معائنہ کرکے خوشخبری سنائی کہ میں اب دیکھ سکتا ہوں۔ اس کے بعد ایک بار پھر میرا علاج شروع ہوا اور اب میں کافی حد تک دیکھ سکتا ہوں۔ لگ بھگ پوری زندگی اندھا رہنے کے بعد دوبارہ دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا ایک مسحور کن تجربہ ہے جس کی خوشی بیان سے باہر ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -