معروف بھارتی اداکارہ کی شرمناک ویڈیو منظرعام پر آ گئی

 معروف بھارتی اداکارہ کی شرمناک ویڈیو منظرعام پر آ گئی
 معروف بھارتی اداکارہ کی شرمناک ویڈیو منظرعام پر آ گئی
سورس: Facebook

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تریشا کر مدھو کی شرمناک ویڈیو لیک ہو کر منظرعام پر آ گئی۔ زی نیوز کے مطابق اس ویڈیو میں اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں ہوتی ہیں۔ یہ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی اور لوگوں کی طرف سے تریشاکر مدھو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کے ردعمل میں خود اداکارہ کی طرف سے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان سامنے آیا۔

اپنے اس بیان میں تریشاکرمدھو نے ان لوگوں کو متنبہ کیا جنہوں نے اس کی ویڈیو وائرل کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”خدا سب دیکھتا ہے۔ مجھے گرانے کے لیے میری پرائیویٹ ویڈیو وائرل کر دی۔ بہار (بھارتی ریاست)میں اتنے گھٹیا کچھ لوگ بھی ہوتے ہیں، میں نہیں جانتی تھی۔ لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ اگر آپ لوگ میرے مداح ہیں تو مہربانی کرکے ویڈیو ہٹا دیں اور اسے نہ اچھالیں۔ آپ کے گھر میں بھی ماں بہن ہے۔“ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی طرف سے اپنے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان کی یہ ویڈیو کس نے بنائی اور کیسے لیک ہوئی۔

مزید :

تفریح -