طالبان نے افغانستان کے 34 میں سے 20 صوبوں پر قبضہ کرلیا، کون کون سے صوبے شامل ہیں؟ نام سامنے آگئے

طالبان نے افغانستان کے 34 میں سے 20 صوبوں پر قبضہ کرلیا، کون کون سے صوبے شامل ...

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں طالبان نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 صوبوں پر قبضہ حاصل کرلیا ہے اور اب کابل کی طرف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز سے اب تک نو دنوں کے دوران طالبان نے افغانستان کے 70 فیصد حصے یا 20 صوبوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

طالبان اب تک نمروز، جوزجان (عبدالرشید دوستم کا آبائی صوبہ)، سرِ پُل، قندوز، سمنگان پر قبضہ کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ فراہ، بغلان، بدخشاں اور غزنی بھی طالبان کی جھولی میں گر چکے ہیں۔

افغانستان کا صوبہ ہرات (اسماعیل خان کی مزاحمت کا مرکز)، بادغیس، قندھار (طالبان کی جائے پیدائش)، غور، اروزگان بھی طالبان کے قبضے میں آچکے ہیں۔ اس کے علاوہ طالبان نے زابل، لوگر (صدر اشرف غنی کا آبائی علاقہ)، پکتیا اور کنڑ کو بھی فتح کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق طالبان نے کابل کے قریبی شہروں کو فتح کرکے دارالحکومت کو ملک کے دوسرے حصوں سے کاٹنا شروع کردیا ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق طالبان کابل سے صرف 48 سے 50 کلومیٹر دور رہ گئے ہیں اور چاروں طرف سے گھیرا تنگ کرتے جا رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -