پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، تیسرے دن کا کھیل جاری ، پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، تیسرے دن کا کھیل جاری ، پاکستان کی ٹیم مشکلات کا ...
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، تیسرے دن کا کھیل جاری ، پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمیکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز  میں چار وکٹوں کے نقصان پر 104رنز بنالیے ہیں۔پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر68 رنز کی برتری حاصل ہے۔

اسوقت کپتان بابر اعظم 19اور محمد رضوان 22 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔دوسری اننگز میں بھی پاکستان کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور اوپننگ بلے باز عمران بٹ بغیر کوئی رنز بنائے کیمار روچ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔اظہر علی کا وکٹ پر سٹے بھی مختصر ثابت ہوا وہ 23 رنز بناکر کیمار روچ کا ہی نشانہ بنے۔اوپننگ بلے باز عابد علی 34 رنز بناکر سیلز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،فواد عالم بغیر کوئی رنز بنائے سیلز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں253 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف36 رنز کی برتری ملی۔ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن کے کھیل کا  آغاز کیا تو اسکی آخری دونوں وکٹیں جلد ہی گرگئیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی جانب سے کپتان کریگ بریتھ ویٹ 97اور جیسن ہولڈر 58رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے چار ،محمد عباس نے تین  جبکہ فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ  حاصل کی۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنائے تھے۔

مزید :

کھیل -