جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارتخانے میں جشن آزادی پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب

جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارتخانے میں جشن آزادی پاکستان پر پرچم کشائی کی ...
جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارتخانے میں جشن آزادی پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب

  

سیول(رضا شاہ)  جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے 14 اگست کو یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔  ایچ او سی سارا سرور نے سبز ہلالی پرچم لہرایا۔  سفارتخانے کے افسران اور سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی۔ صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔  تقریب میں ایچ او سی سارا سرور، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمد عادل خان اور ڈیفنس اتاشی کرنل سید چنگیز ظفر نے شرکاء سے خطاب کیا۔  جنوبی کوریا میں کوویڈ19 کے سخت حفاظتی احکامات کی وجہ سے اس مرتبہ تقریب کو سفارتخانے کے حکام تک محدود رکھا گیا۔

مزید :

تارکین پاکستان -