ملتان میں طلبا کے تشدد سے یونیورسٹی کاطالب علم جاں بحق

ملتان میں طلبا کے تشدد سے یونیورسٹی کاطالب علم جاں بحق
ملتان میں طلبا کے تشدد سے یونیورسٹی کاطالب علم جاں بحق

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں طلبا کے تشدد سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق طلبا نے ڈنڈوں سے مارکرکلیم اللہ نامی طالب علم کوقتل کردیا، قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس جٹ کوگرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 ملزم کا تعلق مظفرگڑھ اور مقتول نوجوان کا تعلق ملتان کے نواحی علاقہ بدھلہ سنت سے ہے ،مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب طلبہ تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول طالب علم اس کا کارکن ہے اور اسے یونیورسٹی میں منشیات فروشی کے خلاف احتجاج پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -