مودی کی 1947ء کی تاریخ مسخ کرنے کی ناکام کوشش ، پاکستانی دفترخارجہ کا سخت ردعمل 

 مودی کی 1947ء کی تاریخ مسخ کرنے کی ناکام کوشش ، پاکستانی دفترخارجہ کا سخت ...
 مودی کی 1947ء کی تاریخ مسخ کرنے کی ناکام کوشش ، پاکستانی دفترخارجہ کا سخت ردعمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر  مائیکرو بلاوگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کی اس حرکت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ہندوستانی سرکار اور بھارتی قوم کو آئینہ دکھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پاکستان کے یوم آزادی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ تقسیم کے درد کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،ہماری لاکھوں بہنیں اور بھائی بے گھر ہو گئے اور بہت سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ہمارے لوگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد میں14 اگست کو تقسیم ہند کی خوفناکیوں کی یادگار کے طور پر منایا جائے گا،خدا کرے کہ یہ دن ہمیں سماجی تقسیم ، تفرقہ بازی کے زہر کو دور کرنے، وحدت اور سماجی ہم آہنگی پیدا کرنے کی یاد دلاتا رہے۔

مودی کی اس ٹویٹ کے جواب میں پاکستانی دفترخارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ کو مسخ کرنا اور فرقہ واریت کو ہوا دینا آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کی خوبی ہے۔دفترخارجہ نے 1947ء کے واقعات کے بارے میں بھارتی وزیراعظم کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا کہ بھارت نام نہاد “سب سے بڑی جمہوریت ہے،بھارت شرمناک ’ہندوتوا‘ نظریے کا پیروکار ہے،انتخابی فوائد حاصل کرنے کے لئے مودی سرکاری نفرت کے بیج بونے کے حوالے کسی حد تک بھی جاسکتی ہے، ہندوستانی عوام اس سیاسی اور پبلسٹی سٹنٹ کو مکمل طور پر مسترد کردیں گے۔