گلبرگ میں خدیجہ صدیقی کے گھر  پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی

گلبرگ میں خدیجہ صدیقی کے گھر  پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی
گلبرگ میں خدیجہ صدیقی کے گھر  پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلبرگ کے علاقہ میں خدیجہ صدیقی کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا ہے۔فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا۔جیو نیوز کے مطابق خدیجہ صدیقی نے بتایا کہ ان کو جو کانسٹیبل سیکیورٹی کے لیے دیا گیا تھا وہ آج یوم آزادی کی وجہ سے چھٹی پر تھا۔خدیجہ صدیقی پر چھریوں سے حملہ کرنے والا ملزم شاہ حسین چند روز قبل ہی رہا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم شاہ حسین نے چند سال قبل خدیجہ صدیقی پر چھریوں سے حملہ کیا تھا،تاہم اس جان لیوا حملے میں خدیجہ صدیقی معجزانہ طور پر محفوظ رہیں تھیں ان کو جسم کے مختلف حصوں پر زخمی آئے تھے۔

مزید :

قومی -