ترکی میں لگی آگ بجھانے والا روسی طیارہ گر کر تباہ ،آٹھ افراد ہلاک 

ترکی میں لگی آگ بجھانے والا روسی طیارہ گر کر تباہ ،آٹھ افراد ہلاک 
ترکی میں لگی آگ بجھانے والا روسی طیارہ گر کر تباہ ،آٹھ افراد ہلاک 

  

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )روس کا فائر فائٹر آگ بجھانے والاطیارہ ترکی میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 8 افراد ہلاک ہوگئے۔جیو نیوز کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیا ن میں تصدیق کی گئی ہے کہ بی- 200 فائر فائٹر طیارہ ترکی میں گر کر تباہ ہوا ہے جس میں 5 روسی فائر فائٹر اور 3 ترک شہری بھی سوار تھے۔برطانوی میڈیاکے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ترکی کے جنوبی خطے میں لینڈنگ سے قبل گِر کر تباہ ہوا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق روسی فائر فائٹر جہاز ترکی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -