کراچی میں دھماکہ ،10 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ،دہشت گردی کا خدشہ

کراچی میں دھماکہ ،10 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ،دہشت گردی کا خدشہ
کراچی میں دھماکہ ،10 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ،دہشت گردی کا خدشہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ کےقریب شہ زور ٹرک میں مبینہ طور پر سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ دوسری جانب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ دہشت گردی کے نتیجے میں ہوا ہے،ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلدیہ مواچھ گوٹھ میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی،دھماکہ شہ زور ٹرک میں لگے سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا ،دھماکے کے فوری بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی ، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی  ‏بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا  جبکہ امدادی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ابتدائی طور پر ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ  شہ زور ٹرک میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر دھماکے میں کئی افراد زخمی بھی  ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوعہ کے معائنے کے بعد بتایا کہ دھماکہ بم سے کیا گیا ، ٹرک کی باڈی پر چھروں اور نٹ بولٹ کے کافی نشانات پائے گئے ہیں جو بم میں استعمال کیے گئے،بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکہ مقامی طور پر تیار کیے گئے بم سے کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کا نشانہ بننے والا خاندان شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہا تھا، عینی شاہدین کے مطابق اس پر بم سے حملہ کیا گیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -