پاکستان علماء کونسل تحصیل بورے والا کی تشکیلِ نو، مولانا احسان الحق سیکریٹری جنرل منتخب

پاکستان علماء کونسل تحصیل بورے والا کی تشکیلِ نو، مولانا احسان الحق ...
پاکستان علماء کونسل تحصیل بورے والا کی تشکیلِ نو، مولانا احسان الحق سیکریٹری جنرل منتخب

  

بورے والا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان علماء کونسل تحصیل بورے والا کی تشکیلِ نو کردی گئی۔

پاکستان علماء کونسل بورے والا کا اجلاس تحصیل صدر زبیر احمد کی زیر صدارت یوم آزادی کے موقع پر ہوا جس میں مولانا اشناق احمد اور محمد عمر سمیت مقامی علما کرام و مفتیان عظام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مولانا احسان الحق کو سیکریٹری جنرل اور مولانا امیر حمزہ کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زبیر احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ وطنِ عزیز کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

نومنتخب سیکریٹری جنرل مولانا احسان الحق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے، علما کرام پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام میں شعور اجاگر کریں اور تمام سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علما کرام کو چاہیے کہ وہ محراب و منبر کو مذہبی مسائل کے ساتھ ساتھ قومی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے بھی استعمال کریں۔

مولانا احسان الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے میں علماء کرام نے اہم کردار ادا کیا ہے، یوم آزادی کے موقع پر ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اپنے قائد چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی کی قیادت میں پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -وہاڑی -