بھارت بمقابلہ انگلینڈ، دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا

بھارت بمقابلہ انگلینڈ، دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا
بھارت بمقابلہ انگلینڈ، دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لارڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 391 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کو پہلی اننگز میں بھارت پر 27 رنز کی برتری حاصل ہے۔
تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ نے بہترین بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا۔کپتان جوئے روٹ نے بیئر سٹو کے ساتھ مل کر بہترین پارٹنر شپ قائم کی۔بیئر سٹو 57رنز بناکر محمد سراج کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بیئر سٹو کے بعد جوس بٹلر بیٹنگ کے لئے آئے وہ 23 رنز بناکر ایشانت شرما کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔وکٹ کے ایک طرف کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری رہا تاہم دوسری جانب کپتان جوئے روٹ نے جم کر بھارتی باؤلرز کا سامنا کیا،جوئے روٹ 180رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے محمد سراج نے چار، ایشانت شرما نے تین جبکہ محمد شامی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کل(اتوار کو) بھارت کی ٹیم اپنی دوسری اننگز شروع کرے گی۔

مزید :

کھیل -