قطر کے امیر کے محل میں چوری

قطر کے امیر کے محل میں چوری
قطر کے امیر کے محل میں چوری

  

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن )فرانس میں کین کے سیاحتی مقام کے نزدیک چوروں کا ایک گروہ قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کے محل میں گھس گیا۔ گروہ نے جس میں ایک شخص مسلح تھا محل سے ہاتھ کی گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیاءقبضے میں لے لیں۔العربیہ نیوز کے مطابق جمعرات کو پیش آنے والے اس واقعے میں چوروں کی تعداد چار تھی ۔ واردات کے وقت امیر قطر محل میں موجود نہیں تھے تاہم ان کے گھرانے کے لوگ محل میں تھے۔ چوری کی واردات بنا کسی تشدد کے مکمل کی گئی۔ چوروں نے محل میں موجود کسی بھی فرد کے سر پر پستول نہیں رکھی۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -