پاک فوج نے ٹی ٹی پی کے مسلح ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا

پاک فوج نے ٹی ٹی پی کے مسلح ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار ...
پاک فوج نے ٹی ٹی پی کے مسلح ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سوات میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مسلح ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چند روز میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی سوات میں مبینہ موجودگی کی غلط فہمی پھیلائی گئی۔سوات میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے مسلح ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبریں گمراہ کن ہیں۔ سوات اور دیر کے درمیان پہاڑوں پر چند مسلح افراد کی موجودگی پائی گئی ہے، بظاہر یہ افراد اپنے آبائی علاقوں میں دوبارہ آباد ہونے کیلئے افغانستان سے چوری چھپے آئے۔

 پہاڑوں میں ان کی محدود موجودگی اور نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کیےہیں۔عسکریت پسندوں کی کسی بھی جگہ موجودگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر ضرورت پڑی تو ان سے بھر پور طاقت سے نمٹا جائے گا۔

مزید :

قومی -