آئندہ کا لائحہ عمل، کپتان کا اگلے ہفتے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان

آئندہ کا لائحہ عمل، کپتان کا اگلے ہفتے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان
آئندہ کا لائحہ عمل، کپتان کا اگلے ہفتے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے اگلے ہفتے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کردیا۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تحریک انصاف کے "حقیقی آزادی جلسے" سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے عوام میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اپنے لوگوں میں جائیں گے، اگلے ہفتے پنڈی  میں جلسہ کریں گے، اس کے چند دن بعد کراچی  میں جلسہ کریں ے۔

انہوں نے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ دنوں میں  سکھر، حیدر آباد، اسلام آباد، پشاورمردان، اٹک، ایبٹ آباد اور ملتان میں جلسہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ  بہاولپور، سرگودھا، جہلم، گجرات، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور  کوئٹہ  میں بھی جلسے کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی جنگ آخری مرحلے میں ہے،  انہوں نے پارٹی کی تمام تنظیموں کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ وہ تیاری کریں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -