'فوج مقدس ادارہ ہے جو کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ ہے ، خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں خطاب

'فوج مقدس ادارہ ہے جو کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ ہے ، ...
'فوج مقدس ادارہ ہے جو کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ ہے ، خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں خطاب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوج مقدس ادارہ ہے جس کے کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے چار سال میں ملک کو تباہ کیا گیا،  چوہدری پرویز الٰہی کہتے ہیں عمران خان کے فوج سے اچھے تعلقات ہیں، سیاست دانوں کے منہ سے ایسی بات اچھی نہیں لگتی کیونکہ فوج کا ادارہ مقدس ہے، یہ ادارہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی گندی سیاست میں عدلیہ اور کسی اور ادارے کو ملوث نہ کریں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں چودہ اگست کو شیان شان طریقے سے منایا جائے گا،  ٹویٹر پر 1947 میں مہاجرین کے قافلے کی تصویر ٹویٹ کی، جس کا کیپشن تھا کہ چلتے ہوئے 75 سال ہوگئے لیکن پاکستان نہیں آیا، 75 سال کا جشن منانے کے ساتھ ہمیں خود احتسابی کی بھی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوان سیلاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان میں قربانیاں دے رہی ہے اس کا احترام کریں، آئین کو ملحوظ خاطر رکھیں تو پاکستان کی منزل ضرور آئے گی۔

مزید :

قومی -