ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2جوان شہید،میجر زخمی ہو گیا

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2جوان شہید،میجر زخمی ...
ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2جوان شہید،میجر زخمی ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے 13 اور  14 اگست کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ہوا جسے ناکام بنا دیا گیا ،جبکہ پہاڑیوں میں جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 2جوان شہید ایک میجر زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا،دہشتگردوں کے حملے کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا، فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب قریبی پہاڑوں میں کیا گیا،سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جھڑپ کے دوران نائیک عاطف اور سپاہی قیوم شہید ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے میجر عمر  زخمی ہوئے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 75ویں یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید :

قومی -