امریکا کو گالی نکالنے والے معافیاں کیوں مانگ رہے ہیں؟ عمران خان کی تقریر پر مصدق ملک بھی بول پڑے

امریکا کو گالی نکالنے والے معافیاں کیوں مانگ رہے ہیں؟ عمران خان کی تقریر پر ...
امریکا کو گالی نکالنے والے معافیاں کیوں مانگ رہے ہیں؟ عمران خان کی تقریر پر مصدق ملک بھی بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو گالی نکالنے والے آج معافیاں کیوں مانگ رہے ہیں۔

عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھاعمران خان نے اپنی تقریر میں کئی مرتبہ امریکا سے معافی مانگی، عمران خان نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ ہیں، اس سے دشمنی نہیں چاہتے، کیا چاہتے ہو؟

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بار  بار امریکا کا ذکر کیوں کرتے ہو؟ امریکا سے اتنی ہی دشمنی ہے تو لابسٹ کس چیز کے لیے مقرر کیے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئر ٹیکنالوجی کی مخالف ہے، عمران خان نے ساڑھے 7 کروڑ روپے کا لابسٹ کیوں رکھا ہے؟ کیا لابسٹ امریکا میں یہ کہے گا کہ عمران خان کوآزاد کردو؟

مزید :

قومی -