سعودی فرمانروا اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا یوم پاکستان کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے
پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی "دنیانیوز "کے مطابق سعودی قیادت نے صدر عارف علوی کے نام تہنیتی مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں ,شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ہم پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اسکی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو قومی دن پربہت مبارک ہو،ہماری نیک خواہشات اور دعائیں پاکستان کیلئے ہیں ،پاکستان ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔