پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی ،وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتو ں میں 21،21 توپوں کی سلامی

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی ،وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتو ں میں ...
پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی ،وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتو ں میں 21،21 توپوں کی سلامی

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا، یوم آزادی پر توپوں کی سلامی دی گئی, وفاقی دارالحکومت میں 31 اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔

ملک بھر یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منائی جا رہی ہے، آج دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعاؤں سے ہوا۔پاکستان کی 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر جی ایچ کیو اور پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں قومی پرچم لہرایا گیا اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -