75واں یوم آزادی،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیسس سنٹرل زون میں تقریب کا انعقاد

75واں یوم آزادی،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیسس سنٹرل زون میں تقریب کا ...
75واں یوم آزادی،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیسس سنٹرل زون میں تقریب کا انعقاد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 75 ویں یومِ آزادی پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیسس سنٹرل  زون میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،ریجنل کمانڈر سینٹرل ریجن ڈاکٹر عثمان انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس بابو صابو کمپلیکس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پرچم لہرا کا تقریب کا آغاز کیا، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،کیک بھی کاٹا گیا۔سکول کے بچوں میں ملی نغموں، تقاریر کا مقابلہ، خاکے پیش کیے گئے جبکہ جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی ترقی کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ قومی شاہراہوں پر قانون کے یکساں نفاذکو یقینی بنائیں ،آج کے دن ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ عوام کو شاہراہوں پر محفوظ سفر کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

ڈاکٹر عثمان کا مزید کہنا تھا کہ عوام ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، ٹریفک قوانین عوام کی حفاظت کےلیے بنائے جاتے ہیں جن کی پاسداری قومی فریضہ ہے،موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں ،تیز رفتاری جان لیوا ثابت ہوتی ہے، حد رفتار سے تجاوز نہ کریں۔ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے تقریب میں آئے شرکا اور عوام سے اپیل کی کہ لین کی خلاف ورزی نہ کریں اور سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں۔ 

مزید :

قومی -