کراچی میں جشن آزاد ی پر ہوائی فائرنگ شہریوں کیلئے آفت بن گئی، 31افراد زخمی

کراچی میں جشن آزاد ی پر ہوائی فائرنگ شہریوں کیلئے آفت بن گئی، 31افراد زخمی
کراچی میں جشن آزاد ی پر ہوائی فائرنگ شہریوں کیلئے آفت بن گئی، 31افراد زخمی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے 31افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ،جناح اور سول ہسپتال منتقل۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر ہفتہ کی شب رات 12 بجتے ہی شہر قائد فائرنگ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کی آواز سنائی دینے لگی،فائرنگ کے واقعات ٹیپوسلطان، گلبہار، چاکیواڑہ، شیرشاہ، شاہ فیصل کالونی، نارتھ ناظم آباد، عزیزآباد، گلشن اقبال بیت المکرم مسجد، کیماڑی، سٹی کورٹ پان منڈی گنگا بائی کمپاؤنڈ، آرام باغ، سولجر بازار، لیاقت آباد، گارڈن، لیاری بکرا پیڑی، نیو ٹاؤن، اور ڈیفنس فیز 2 میں پیش آئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -