ساتھی خاتون کو  زور سے گلے مل کر ہڈیاں توڑنے والے ملزم کو سزا سنا دی گئی 

ساتھی خاتون کو  زور سے گلے مل کر ہڈیاں توڑنے والے ملزم کو سزا سنا دی گئی 
ساتھی خاتون کو  زور سے گلے مل کر ہڈیاں توڑنے والے ملزم کو سزا سنا دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی عدالت نے ملزم کو دفتر میں ساتھ کام کرنے والی خاتون کو 10 ہزار یوان ادا کرنے کا حکم دے دیا۔خاتون نے زور سے معانقہ (گلے ملنا) کرکے ہڈیاں توڑنے پر اپنے دفتر کے ساتھی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق عدالت کا کہنا تھا کہ دیگر ملازمین نے گواہی دی ہے کہ معانقہ کے وقت خاتون کا ردعمل بہت دردناک تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کی ہڈیاں معانقے سے ہی ٹوٹیں۔  یہ معاملہ مئی 2021 میں شروع ہوا جب درخواست گزار خاتون کو دفتر کے ایک ساتھی نے پرجوش انداز میں معانقہ کیا اور درد کے مارے خاتون کی چیخیں نکل گئیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے سینے میں بھی درد ہوتا رہا لیکن 5 دن تک درد کی وجہ سے وہ علاج کے لیے اسپتال گئیں تو ایکسرے میں معلوم ہوا کہ ان کی تین پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ہڈیوں کے علاج معالجے پر ان کے کافی اخراجات آئے، روبہ صحت ہونے کے دوران خاتون نے اسی شخص سے ملاقات کی تاکہ معاملے کا تصفیہ ہوسکے۔

دفتر کے ساتھی نے کہا کہ خاتون کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ میرے معانقے سے ہی ان کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں۔اس طرح خاتون نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا اور زوردار معانقے کے نتیجے میں ٹوٹنے والی ہڈیوں کے علاج کی رقم کا مطالبہ کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -