یوم آزادی، عمر کوٹ کی ہندو برادری کا ملکی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام
عمرکوٹ(سید ریحان شبیر) عمرکوٹ کی ہند وبرادری نے بھی اپنے وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کیلئے مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا اور کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے اپنے بھگوان سے انکی آزادی کیلئے خصوصی پراتنا بھی کی گئی۔عمرکوٹ میں جشن آزادی کی بڑی تقریب گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ میں منعقد ہوئی جہاں پر پرچم کی سلامی رکن سندھ اسمبلی سید امیر علی شاہ ،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے لی ۔
پاکستان میں بسنےوالے لاکھوں اقلیتیں بھی یوم آزادی بڑےجوش وجذبےکےساتھ منارہی ہے، 14 اگست کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے عمرکوٹ کے مختلف مندروں میں ہندو کمیونٹی کی جانب سے وطن عزیز کی سلامتی ترقی خوشحالی کیلئے جشن آزادی کےپر مسرت موقع کشمیر کی آزادی کشمیری بھائیوں کےساتھ بھرپور اظہار یکجہتی اورخصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا۔ مرلیدھر مندر میں ہندو برداری نے اپنے وطن عزیز پاکستان سے محبت کا کھلا ثبوت دیا اور ساتھ ہی دنیا کو یہ پیغام پہنچایا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کےلوگ سبزحلالی پرچم کےسائےتلے ایک ہیں ۔
ہندو کمیونٹی کےسماجی رہنماؤں معززین جوشی چیتن شرما،سروپچند شرما،رمیش رتنانی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ ہماراجینا مرنا پاکستان کےساتھ ہے،پاکستان پر جان بھی قربان ہے ،اپنے وطن عزیز سبزحلالی پرچم تلے خوش اور آزاد ہیں۔