نئی جنریشن کو آزادی کی اہمیت باور کرانے کیلئے بھرپور انداز میں جشن آزادی منانے کی ضرورت ہے،ڈی آئی جی موٹروے

نئی جنریشن کو آزادی کی اہمیت باور کرانے کیلئے بھرپور انداز میں جشن آزادی ...
نئی جنریشن کو آزادی کی اہمیت باور کرانے کیلئے بھرپور انداز میں جشن آزادی منانے کی ضرورت ہے،ڈی آئی جی موٹروے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے راوی ٹال پلازہ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر ڈی آئی جی موٹروے پولیس محبوب اسلم کا کہنا تھا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے،اس کا ادراک آج کی نئی نسل کو کرانے کے لئے جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کی ضرورت ہے۔

موٹروےپولیس کی طرف سے یوم آزادی کو بھرپور انداز سے منانے کے لیے موٹروے راوی ٹال پلازہ پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، جس میں صوفیہ وڑائچ چیئرپرسن المرا فاونڈیشن ،ایم ڈی روڈ ماسٹر فیصل شیخ ، ایس پی فیصل اکرم، ایس پی عطا چودھری ،معروف صحافی واصف ناگی، ڈپٹی کمانڈنٹ تیمور خان ، سی پی او رانا جاوید، عمران عدیل اور افضل مجید بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر راوی ٹال پلازہ پر روڈ سیفٹی کیمپ بھی لگایا گیا روڈ یوزرز کو اس موقع پر خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے، ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا پاکستان کی آزادی بےشمار قربانیوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے اور اس آزادی کو وقار کے ساتھ قائم رکھنا ہم سب کی بقا کے لیے ضروری ہے،موٹروے پولیس جشن آزادی کی خوشیوں میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے ۔

چئیرمین پرسن المرا فاونڈیشن صوفیہ وڑائچ نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ المرا فاونڈیشن یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں دو سے چار سال کے بچوں کو گود لیا ہوا ہے معروف صحافی واصف ناگی نے کہا کہ موٹروےپولیس ایک بہترین ادارہ ہے ان کے ساتھ ملکر روڈ سیفٹی کے لیے کام کریں گے ،انہوں نے جشن آزادی کے موقع پر تمام قوم کو مبارک باد دی۔

ایم ڈی روڈ ماسٹرزوے فیصل شیخ نے کہا کہ روڈ ماسٹر  موٹروےپولیس کے ساتھ ملکر روڈ سیفٹی کے اقدامات کرتی رہے گئی ایس پی موٹروے فیصل اکرم بے کہا کہ جشن آزادی زندہ قومیں مناتی ہیں اور اپنی آزادی کی قدر کر تی ہیں۔ اس موقع پر موٹروے پولیس اور روڈ ماسٹر کے ساتھ ایم او یو بھی سائن ہوا جس میں دوران سفر روڈ سیفٹی اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

مزید :

قومی -