یوم آزادی پر کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان

یوم آزادی پر کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان
یوم آزادی پر کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی پی ایس )یوم آزادی پر حکومت پاکستان کی جانب سے کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کو نشان امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹس ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کیلئے نامزد کیے گئے ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق یوم آزادی پر جن افراد کو مختلف سول ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا ہے ان میں اسپورٹس سے وابستہ شخصیات بھی ہیں۔اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کیلئے نشان امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور کبڈی فیڈریشن کے سربراہ چوہدری شافع ستارہ امتیاز کیلئے نامزد ہوئے ہیں جبکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف اور کبڈی کے کھلاڑی شفیق چشتی کیلئے تمغہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

کامن ویتلھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹس ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔کوہ پیما سرباز علی، کوہ پیما لٹل کریم، اسنوکر پلیئر احسن رمضان، کراٹیکا شاہدہ ، اسکیئنگ کی کھلاڑی آمنہ والی، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مسعود جان، مارشل آرٹس میں عرفان محسود کو بھی پرائیڈ آف پرفارمنس ملے گا۔ان کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازنے کی باضابطہ تقریب 23 مارچ 2023 کو منعقد کی جائے گی۔

مزید :

کھیل -