بھارت نے اپنے سفارت کار افغانستان بھیج دیئے

بھارت نے اپنے سفارت کار افغانستان بھیج دیئے
بھارت نے اپنے سفارت کار افغانستان بھیج دیئے

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے سفارت کاروں پر مشتمل عملہ کابل بھیج دیا تاہم ابھی تک سفیر کو نامزد نہیں کیا گیا ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سفارت کاروں کی ٹیم کو کابل بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں پہلے ہی مقامی افراد بھارتی سفارت خانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ایس جے شنکر نے مزید کہا کہ فی الحال ہم نے صرف سفارت کاروں کی ٹیم بھیجی ہے اور سفیر کی تعیناتی نہیں کی گئی ۔ سفارت کاروں کی ٹیم انسانی امداد، طبی امداد، ویکسین، ترقیاتی منصوبے وغیرہ پر کام کرنے کے قابل ہے۔

 ادھر افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے، بھارتی سفارتی عملے کو تحفظ اور حاصل استثنیٰ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -