مصر کے گرجا گھر میں آتشزدگی، 41 افراد ہلاک، 14 جھلس گئے

مصر کے گرجا گھر میں آتشزدگی، 41 افراد ہلاک، 14 جھلس گئے
مصر کے گرجا گھر میں آتشزدگی، 41 افراد ہلاک، 14 جھلس گئے
سورس: Twitter

  

قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقی عرب ملک مصر کے ایک چرچ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک اور 14 جھلس گئے۔

اے بی سی نیوز کے مطابق  واقعہ امبابا کے ابو سفیان چرچ میں پیش آیا جہاں  اتوار کی عبادت کے دوران آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گرجا گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

خبر ایجنسی روئٹرز نے سیکیورٹی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چرچ میں آتشزدگی کے بعد اس کا خارجی راستہ بند ہوگیا جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔ واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -عرب دنیا -