بلاول بھٹو زرداری کی ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی مذمت

بلاول بھٹو زرداری کی ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی مذمت
بلاول بھٹو زرداری کی ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی مذمت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ خارجہ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان  میں وزیرِ خارجہ نے نائیک عاطف اور سپاہی قیوم کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یک جہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔وزیرِ خارجہ نے حملے میں زخمی ہونے والے میجر عمر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا گیا جس میں ہونے والی جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

مزید :

قومی -