نینسی پلوسی کے بعد امریکہ کے مزید قانون ساز تائیوان پہنچ گئے

نینسی پلوسی کے بعد امریکہ کے مزید قانون ساز تائیوان پہنچ گئے
نینسی پلوسی کے بعد امریکہ کے مزید قانون ساز تائیوان پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تائی پے (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکہ کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے 12 روز بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان کے دورے پر پہنچ گیا جس کے نتیجے میں چین مزید آگ بگولہ ہوگیا۔ امریکی وفد میں ایڈ مارکی، جوہن گرامینڈی، ایلن لووتھل، ڈون بیر اور اوما اماتا شامل ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس سےقبل امریکی کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تھا جو کہ 1997 کے بعد امریکہ کے کسی اعلیٰ عہدیدار کا پہلا دورہ تھا۔ اس دورے کے نتیجے میں چین نے سخت غصے کا اظہار کیا اور تائیوان کے قریب فوجی مشقیں شروع کردی تھیں۔