'میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے، فواد چوہدری کا بیان

'میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے، فواد چوہدری کا بیان
'میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے، فواد چوہدری کا بیان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ کوئی بھی ذی ہوش شخص حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا، میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں، معاشی فریم ورک صرف کمیونسٹ نظام میں ایک ہوتا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر میثاق معیشت کی پیشکش کردی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل رات لاکھوں لوگوں نے لاہور  جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا، ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے انشاءاللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔

مزید :

قومی -