کے پی کے حکومت نے کل سے سکول کھولنے کا اعلان کردیا

کے پی کے حکومت نے کل سے سکول کھولنے کا اعلان کردیا
کے پی کے حکومت نے کل سے سکول کھولنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے سکولوں کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا اعلامیہ منسوخ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد سکولوں کی اکتیس اگست تک تعطیلات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔خیبرپختونخواہ حکومت نے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد تعلیمی اداروں کو پندرہ اگست سے کھولنے کا اعلان کیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کے پی کے نے 2 روز قبل تعطیلات کی 31 اگست تک توسیع کا اعلامیہ منسوخ کر دیا۔