اوریا مقبول جان نے نیو ٹی وی چھوڑ دیا

اوریا مقبول جان نے نیو ٹی وی چھوڑ دیا
اوریا مقبول جان نے نیو ٹی وی چھوڑ دیا
سورس: File

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کالم نگار و تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے نئی بات میڈیا گروپ سے راہیں جدا کرلیں۔

اوریا مقبول جان نے نئی بات میڈیا گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نصراللہ ملک کے نام لکھے گئے خط میں بتایا کہ انہوں نے 2016 میں نیو ٹی وی جوائن کیا تھا اور اب ساڑھے چھ سال کے بعد وہ ادارے سے راہیں جدا کر رہے ہی۔

اوریا مقبول جان نے اپنے خط میں لکھا کہ انہوں نے کبھی بھی ایک جگہ پر اتنا عرصہ نہیں گزارا جتنا انہوں نے نئی بات میڈیا گروپ میں گزارا ہے جس کی بڑی وجہ نصراللہ ملک کی شخصیت تھی۔

نصر اللہ ملک نے اوریا مقبول جان کا خط سوشل میڈیا پرشیئر کرتے ہوئے لکھا "اوریا مقبول جان صاحب سے محبت اور احترام کا تعلق سالہا سال کی اتفاق و اختلاف کی لاتعداد نشستوں پر محیط ہے۔ وہ  خوبصورت انسان کئی حوالوں سے اپنی مثال آپ ہیں،  ان کے ادارہ سے جانے پر دل اداس ہے اور ان کے میرے لئے جاتے جاتے کلمات قرض ہیں جسے ضرور پورا کروں گا۔ مفادات کی دوستی کا نہ قائل تھا نہ انشاءللہ کبھی رہوں گا۔"

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -